ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / یوپی آنے والوں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی، چیف سکریٹری کی ہدایت

یوپی آنے والوں کیلئے کرونا ٹیسٹ لازمی، چیف سکریٹری کی ہدایت

Sun, 22 Nov 2020 19:46:22    S.O. News Service

لکھنؤ، 22 /نومبر (آئی این ایس انڈیا)دہلی میں بڑھتے ہو ئے کورونا کیسز کی وجہ سے ایک طرف رینڈم کوویڈ ٹیسٹ کیمپ لگاکر ہریانہ اور یوپی کی سرحدوں پر مسلسل  نگرانی کی جارہی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی یوپی میں دہلی سے طیاروں، بسوں اور ٹرینوں سے آنے والے مسافروں کا بھی کرونا ٹیسٹ ہوگا۔ یوپی کے چیف سکریٹری نے اس کا اعلان کیا ہے۔

اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے دنوں میں یہ بھی طے کیا جائے گا کہ یوپی میں شادی کی تقریب میں کتنے لوگ شرکت کے مجاز ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان تقریبات کے لئے لوگوں کی تعداد کے تعین پر بات چیت ہو رہی ہے۔

اطلاع کے مطابق یوپی کے چیف سکریٹری آر کے تیواری نے کہا ہے کہ ہم قومی راجدھانی میں کرونا کیسوں میں اضافہ کے پیش نظر طیارہ، بس یا ٹرین کے ذریعے دہلی سے آنے والے لوگوں کی جانچ کریں گے۔ شادی یا دیگر تقریبات میں کتنے لوگ شرکت کے مجازہوں گے،ہم اس تناظر میں بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ خطہئ قومی دارالحکومت میں کرونا کیسز میں اضافے کے باعث میں ہم طیارہ، بس یا ٹرین کے ذریعے دہلی سے آنے والے لوگوں کی جانچ کریں گے۔

خیال رہے کہ بدھ 18 نومبر سے دہلی سے نوئیڈا آنے والوں کے لئے کورونا ٹیسٹ جاری ہے۔ اس کے لئے نوئیڈا سے دہلی میں داخل ہونے والے کئی راستوں پر  لوگوں کا سیمپل لیا جارہا ہے۔ نوئیڈا انتظامیہ دہلی سے نوئیڈا جانے والے 5 انٹری پوائنٹس اور 11 میٹرو اسٹیشنوں پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ کروا رہی ہے۔ دہلی میں کرونا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہر روز لاکھوں لوگ دہلی سے نوئیڈا آتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ انفیکشن دہلی سے نوئیڈا پہنچ رہا ہے۔

نوئیڈا محکمہ صحت کی ٹیمیں رینڈم کیمپ لگاکر نمونے لینے کے لئے دہلی بارڈر پر کھڑی ہیں تاکہ ٹریفک میں خلل نہ پڑسکے۔ اس کے لئے ڈی این ڈی، میور وہار-نوئیڈا بارڈر  کالندی کنج، نیو اشوک نگر میں محکمہ صحت کی ٹیمیں تعینات ہیں۔


Share: